انتخابات کیلئے تیار ، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

Nov 23, 2023 | 16:15:PM

(24نیوز)عام انتخابات کی تیاریوں سےمتعلق  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  کے زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریاں پر  اطمینان کا اظہار  کیا۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندیوں پر تمام عذرداریوں پر الیکشن کمیشن کی سماعت مکمل، الیکشن کمیشن کے فیصلوں  کی روشنی  میں  حتمی  حلقہ بندیوں  کی فہرست   30 نومبر کو  شائع ہو گی، حتمی  انتخابی فہرستوں  کی پرنٹنگ  نادرا میں جاری ہو گی،انتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام  تک یقینی بنائی جائے  گی،قانونی اور سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی  منظوری دی  گئی، باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز  میں متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  ڈسٹرکٹ  ریٹرننگ آفیسروں ، ریٹرننگ آفیسروں  و پولنگ سٹاف  کی ٹریننگ  کا پلان تیار کر لیا گیا ہے،  انتخابی آفیشلز  کی بروقت  ٹریننگ  کو یقینی بنایا  جائے گا،  انتخابی فہرستوں  کی ریٹرننگ  افسروں تک ترسیل کا مکمل  میکنزم تیار کیا گیا ہے، ریٹرننگ  افسروں کو  بروقت انتخابی   فہرستوں کی  فراہمی یقینی  بنائی جائے گی ، پرامن انتخابات کے انعقاد کے لئے صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی  سے متعلق تفصیلات لی جائیں گی،  پولیس  فورس کی کمی  کی صورت میں بروقت  متبادل  انتظام  کو یقینی   بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب  ودیگر افسران کی  شرکت کی ،صوبائی الیکشن کمشنرخیبر پختونخوا  ، سندھ و بلوچستان  بھی  ویڈیو لنک  کے ذریعے   اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں