(24 نیوز )سندھ میں گیس بحران سنگین نوعیت اختیار کر گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی کا سی این جی سٹیشنز 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو سسٹم میں گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہے ،سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی میں کمی پر لائن پیک میں کم پریشر ہوگیا ہے ،سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سندھ کے تمام جنرل انڈسٹریز اور نجی بجلی گھروں کو بھی گیس لوڈ مینجمنٹ کرنے کا فیصلہ ،گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے ،سندھ کے تمام سی این جی سٹیشنز 25 نومبر صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔
سندھ میں سی این جی سٹیشنز پیر27 نومبر صبح 8 بجے کے بعد گیس بحال کی جائے گی ،سندھ کی تمام جنرل انڈسٹریز اور نجی بجلی گھروں کو ہفتہ صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی ،
سندھ کی تمام جنرل انڈسٹریز اور نجی بجلی گھروں کو گیس سپلائی 27 نومبر پیر صبح 8 بجے بحال کی جائے گی ،خلاف ورزی کرنے پر گیس سپلائی مزید 7 دن کے لئے منقطع کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانیوالا ملزم گرفتار