پرائیویٹ سکولز مالکان کا اگر مگر نہیں چلے گا،سی ای او ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Nov 23, 2023 | 18:00:PM

(جنید ریاض) وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن تجویز کیے جانے کے بعد 10 تحصیلوں میں سکولز ہفتے میں تین روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

سموگ تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کافیصلہ بھی سامنے آیا ہے ، چھٹیوں کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ڈپٹی ڈی ای اوز ،اے ای اوز اور تمام مانیٹرنگ افسران جمعہ کے روز اپنی اپنی تحصیل اور مراکز کی انسپکشن کریں گے،فیلڈ افسران صبح 8سے ساڑھے 12بجے تک فیلڈ میں رہیں گے۔ 

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ  سکولز کو بند کروانے کے حوالے سے ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، کسی بھی طالب علم یا استاد کو سکولوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،مذکورہ بالا تمام افسران ہفتہ کی میٹنگ میں اپنی معائنہ رپورٹ پیش کریں گے،احکامات کی عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ افسران ذمہ دار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں :گیس بحران سنگین ہونے لگا، سی این جی سٹیشنز 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ

مزیدخبریں