(ویب ڈیسک ) کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر 1 روپیہ 52 پیسہ فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے اضافی سرچارج کو منظور کیا ہے، کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج نومبر 2023ء سے دسمبر 2024ء تک کے لیے لاگو ہوگا،اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا، نیپرا اتھارٹی نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا، وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹی فکیشن جلد جاری کردے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پرائیویٹ سکولز مالکان کا اگر مگر نہیں چلے گا