معاشی استحکام کی باتیں دھری کی دھری ،سٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) معاشی استحکام کی باتیں دھری کی دھر ی رہ گئیں، سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی خبر سنا دی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر کم 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے ہیں ،اگر مرکزی بینک کی بات کی جائے تو اس کے ذخائر 21.70 کروڑ ڈالر کمی سے 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ۔
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے،ملکی مجموعی ذخائر 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ، گزشتہ ہفتہ مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے، سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ کمی بیرونی قرض کی مد میں رقم ادا کرنے کی وجہ سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت نے ایک اور بجلی بم گرا دیا