9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی معافی کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی سے)انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9مئی کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
سماعت کے دوران علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی،وکلا نے کہا کہ علیمہ خان،عظمیٰ خان راستے بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے نہیں آ سکتیں۔زین قریشی ،چودھری بلال اعجاز ،احمد چٹھہ کی بھی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کچھ دیر کیلئے موخر کر دی۔