سموگ میں کمی کے باوجود لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

Nov 23, 2024 | 09:54:AM

(کومل اسلم،فاران خان)پنجاب میں سموگ میں کمی کے باوجود لاہور  دنیا  کے  آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔

باغوں کے شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آسکی،شرح 360  تک پہنچ گئی، جب کہ کراچی آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق شہر ی خشک سردی ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،زیادہ سے زیادہ 25ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  ویلنشیا ٹاؤن 485،سی ای آر پی آفس میں شرح 429ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 400، جوہر ٹاؤن میں شرح 400 ریکارڈ کیا گیا جبکہ  ماہرین نے  شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت دیں۔

دوسری جانب  شہر قائد میں صبح سویرے موسم ٹھنڈااورخنکی کا زور ۔ دوپہر کے اوقات میں موسم آج بھی خشک اور گرم رہے گا، شہر کا  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سینٹی گریڈر تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق  شہر کا فضائی معیارمضر صحت ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیاروے نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 124 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں