(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھوکی اہلیہ نوجوت کور نے سخت پرہیز اور آیوروید کی مدد سے اسٹیج 4 کے کینسر کو 40 روز میں شکست دے دی۔
نوجوت سدھونے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کی کینسر سے صحتیابی کے سفر کے بارے میں میڈیا پر بات کی۔
سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ میں اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا،ڈاکٹروں نے ان کے صرف 4 فیصد بچنے کے امکانات کی پیشگوئی کی تھی،تاہم وہ خوش قسمتی سے اب مکمل طور پر کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔
سدھو نے کہاکہ میری اس پریس کانفرنس کا مقصد اس بیماری اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے،ان کی بیٹی نے اہلیہ نونی کے لیے ایک سادہ مگر مؤثر غذا پر تحقیق کی، بےحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے،انہوں نے سادہ اجزاء جیسے لیموں، ہلدی، ناریل اور کھانے میں کاربز کم کرنے پر مبنی غذا کو مؤثر قرار دیا، یہی غذا موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
سِدھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ نے کن چیزوں کی مدد سے کینسر سیلز کو ختم کیا، تاہم انہوں نے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی روٹین کو فالو کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔
سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی روز مرہ کھانے پینے کی روٹین میں لیموں پانی، کچی ہلدی، سیب کا سرکہ، نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال شامل ہوتا تھا،اہلیہ نے کینسر کو اس لیے شکست دی کہ وہ بہت زیادہ ڈسپلن اور روزمرہ کی زندگی میں روٹین کی سختی سے پابندی کرتی ہیں۔
سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جسم میں اندرونی سوزش اور کینسر ختم کرنے والی خوراک کا استعمال کرنے کے ساتھ کھانے میں صرف کوکونٹ آئل،نباتاتی تیل یا پھر بادام کا تیل استعمال کرتی تھیں،وہ صبح دار چینی، لونگ، گڑ اور الائچی کی چائے پیتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرد و خواتین میں برداشت کا فقدان شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ ہے،حناخواجہ بیات
سوشل میڈیاسدھو کی یہ آگاہی مہم صحت مند زندگی کے اصولوں کو عام کرنے کی ایک کامیاب کاوش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔