حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی: بیرسٹر سیف

Nov 23, 2024 | 10:19:AM

(24نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے،بیرسٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے عوام کا حق واپس کرے۔پی ٹی آئی  نے کہا ہے کہ حکومت بچانے کیلئے پاکستان کو بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے۔سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے۔
 

مزیدخبریں