پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے: لیاقت بلوچ

Nov 23, 2024 | 10:37:AM
پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے: لیاقت بلوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے شدہ نورا کشتی ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ  نے کہا کہ پیپلز پارٹی بغیر کسی ذمہ داری کے اقتدار کو بھرپور انجوائے کر رہی ہے، پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے پُرامن احتجاج کا حق تسلیم کرے،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی بحران کے حل کیلئے لچک پیدا کریں۔