نشترہسپتال ڈائیلسز یونٹ میں ایڈزپھیلنے کا واقعہ،وائس چانسلر سمیت11افراد طلب
ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر تحقیقات کریں گے،معطلی اورانکوائری پر ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اورڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پرسخت ایکشن لیتے ہوئے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد کاظم سمیت6 ڈاکٹر وں اور ہیڈنرس کومعطل کر دیا اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
نشترہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈزپھیلنے کے واقعہ پرانتظامیہ نے مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرمہناز خاکوانی سمیت11افراد کوطلب کرلیا,ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹرمحمد کاظم کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیاہے،معطلی اورانکوائری پر ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کردیا،ڈاکٹرز کی بڑی تعداد وی سی آفس کے باہر جمع ہوگئی اورنعرے بازی کرتے ہوئے کارروائی کو یکطرفہ قرار دے دیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کامران عامرڈائیلسز تحقیقات کریں گے،نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرڈاکٹر غلام عباس،پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹرابرارحمد،ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیفرالوجی ڈاکٹرپونم خالد،سینئررجسٹرارڈاکٹرقدیر،میڈیکل آفیسر ڈاکٹرمحمد عالمگیر اور ہیڈنرس بھی طلب کرلی گئی ہے،ڈائیلسز یونٹ کے ریکارڈ کیپر کو بمعہ ریکارڈ حاظر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز، کمشنر وڈپٹی کمشنر،آر پی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔