پی ٹی آئی چاہتی پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے، طلال چودھری

Nov 23, 2024 | 11:33:AM
پی ٹی آئی چاہتی پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے، طلال چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت خواتین کے ہاتھ میں ہے۔بشریٰ بی بی کا ماضی سب کے سامنے ہے۔

 انہوں نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کےلئے جھوٹا بیانیہ بنانا پی ٹی آئی کی عادت ہے۔ جن کےیہ ذاتی ڈرائیور بنتے تھے آج ان کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔یہ کھیل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے کھیلا گیا۔اس وقت پی ٹی آئی کی قیادت غیرسیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہے ۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان  دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے۔ اپنے مفاد کی خاطر پاکستان کا  نقصان کیا جاریا ہے۔تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان  کے دوست ممالک کو نشانہ بنایا۔