پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہے، آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔