فرش یا گاڑی دھونے پر ہزاروں روپے جرمانہ، واسا کا نوٹیفکیشن جاری

Nov 23, 2024 | 13:10:PM

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں اب  فرش یا گاڑی دھونے پر بھی ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا، واسا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

واسا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فرش یا گاڑی دھونے کیلئے پانی کے ضیاع پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی دفعہ گھریلو کنکشن پر 10ہزار اور کمرشل کنکشن پر 20ہزار روپے جرمانہ ہوگا،دوسری خلاف ورزی پر پانی کا کنکشن ہی منقطع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کرلیے

عدالتی حکم پر واسا راولپنڈی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے آرڈر جاری کر دیا ہے، عدالتی حکم میں پانی کے غلط استعمال کو روکنے اور تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں