سب وضاحتیں جھوٹ، پنکی پیرنی نے سب عمران خان کے کہنے پر کیا،مر یم اور نگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پنکی پیرنی نے جو بھی کہا عمران کے کہنے پہ کیا اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہے ۔
یہ سب کے سب بے شرم لوگ ہیں اور سب ملے ہوئے ہیں ،پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا ،کوئی غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے ،جو بیوقوف بنے اُن کے لئے عرض ہے کہ سائفر سے بات ننگے پاؤں تک آ گئی ہے،عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوٹاج کرنے کے لئے دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چورنی نے مورنی بننے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ صرف 'مکارنی' ہے ،عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان دلوایا اور اب خود اُن کے بیان پہ پاپندی لگوائی ،سعودی عرب کے بارے میں بیان عمران خان کی ذہنی غلاضت ہے اور جان بوجھ کے دیا گیا ہے ،پنکی پیرنی اور عمران میں کوئی فرق نہیں ، سب کچھ عمران خان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کی، پنکی پیرنی نے عمران کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی، ان کے جھوٹ کی گندگی سے سعودی عرب محفوظ ہے نہ امریکہ نہ چین نہ پاکستان ۔ عمران نے سعودی گھڑیوں کے سودے کئے اور اب ہمیشہ کی طرح ملکی مفاد کو بیچنے کی مہم شروع کی ہے۔