اسلام آباد میں احتجاج،فیصل واوڈانےتحریک انصاف کو پھرخبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کےسابق رہنمااور آزاد سینیٹر فیصل واوڈانےاسلام آباد میں احتجاج کےحوالےسےپی ٹی آئی کوپھرخبردار کردیا۔انہوں نےکہا کہ24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
فیصل واوڈا نے ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ میں نے کہا تھا بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بشریٰ بی بی کے خطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کوئی چوبیس نومبر کو آتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، صرف اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا، جو رہا ہوئے ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، پھر گلہ کرنا۔