بھارتی بحریہ کی نااہلی، آبدوز ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی

Nov 23, 2024 | 16:01:PM
بھارتی بحریہ کی نااہلی، آبدوز ماہی گیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بھارتی ماہی گیروں کی کشتی گوا کے ساحل کے قریب بھارتی بحریہ کی آبدوز سے ٹکرا گئی۔ حادثے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی نیوی میں پیشہ وارانہ مہارت کا بے حد فقدان ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی کشتی میں 13 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ہوائی جہازوں کی مدد بھی لی گئی ہے جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے، 2 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی بحریہ کی نا اہلی کے باعث ایسا حادثہ پیش آیا ہو، 1990 سے 2024 تک ہر 5 سال میں بھارتی بحریہ کا ایک جہازحادثے کا شکار ہوا ہے۔ 

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بحر ہند میں سیکیورٹی کی ذمہ دار بھارتی بحریہ کے افسانے کا پردہ فاش ہوگیا۔ماہرین کے مطابق اپنے جہازوں، ملاحوں کی حفاظت میں نا اہلی خطے کی حفاظت کیلئے ان کی صلاحیت پر سنگین سوال اٹھاتی ہے۔یاد رہے کہ جولائی میں بھی بھارتی نیوی کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں مرمت کے دوران آگ بھڑک اُٹھی تھی۔