پی ٹی آئی احتجاج سے قبل ہی اسلام آباد میں چھپے 200 مسلح ورکرز گرفتار، اسلحہ بھی برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں24 نومبر کےاحتجاج سے پہلے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے شرپسند کارکنان کی گرفتاریاں جاری ہے، شرپسندوں کیخلاف آپریشن میں 200 مسلح کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار شرپسندوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں، گرفتار شر پسندوں سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمدہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شر پسندوں سےاسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے24 نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے،گرفتار ہونے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کا خطرہ،نیکٹا کا الرٹ جاری