احتجاج کیلئے سرکاری مشینری استعمال نہیں کرینگے: ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

Nov 23, 2024 | 17:55:PM

(عامر شہزاد)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے، احتجاج کیلئے سرکاری مشینری استعمال نہیں کریں گے، اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔

اتوار کو خیبر پختونخوا سمیت پورے صوبے سے پی ٹی آئی کے قافلے ڈی چوک پہنچیں گے،  حکومت جتنی بھی روکاوٹیں کھڑی کرے ،عبور کر کے اسلام آباد پہنچنا ہے، اس مرتبہ روکاوٹیں ہٹانے کے لیے ہر جلوس کے ساتھ بڑی مشینری لے کر جارہے ہیں، ہم سرکاری مشینری استعمال نہیں کریں گے، 50 سے زائد پرائیویٹ طور پر ایکسیویٹر اور ہیوی مشینری ساتھ لے جارہے ہیں، دھرنے اور احتجاج کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے، قائد کی رہائی تک  احتجاج جاری رہے گا۔

سی ایم کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ شیلنگ کو روکنے کے لیے جدید مشینری حاصل کر لی گئی ہے،  آنسو گیس کے باعث ہوا کا رخ موڑنے  کرنے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں، قافلوں کے ساتھ صرف ریسکیو کی ایمبولینس سروس کی خدمات حاصل کر لیں گئی ہیں، ہمارا احتجاج پر امن ہے اور پر امن رہے گا، گزشتہ احتجاج کی طرح اس مرتبہ بھی کارکنوں پر سامنے سے فائرنگ کرنے کا منصوبہ ہے، کارکنوں نے عہد کیا ہے کہ وہ سینے پر گولی کھائیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزیدخبریں