پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نفیسہ خٹک  مقدمہ سے بری

پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے نفیسہ خٹک

Nov 23, 2024 | 18:00:PM
پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نفیسہ خٹک  مقدمہ سے بری
کیپشن: نفیسہ خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ  سے پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نفیسہ خٹک کو ڈسچارج کردیا۔

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے نفیسہ خٹک اور ورکرز کو پیش کردیا گیا،انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،ملزمان کی جانب سے آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں،سابقہ ایم این اے نفیسہ خٹک کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا،عدالت کی جانب سے ورکرز کو  شناخت پریڈ پر 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے نفیسہ خٹک کو تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے نے خریداروں کی کمر توڑ دی، قیمت میں بڑااضافہ