گوجرانوالہ ؛بشریٰ بی بی کیخلاف متنازع بیان پرایک اور مقدمہ درج 

Nov 23, 2024 | 18:10:PM

(رانا اقبال زاہد)سعودی عرب سے متعلق متنازع بیان دینے پر گوجرانوالہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائن میں شہری کاشف ہدایت کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مقدمہ ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے،مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ  بشریٰ بی بی نے پاکستان اور سعودی عرب کی جذباتی وابستگی کو ٹھیس پہنچائی ہے،بشریٰ بی بی نے اشتعال انگیز بیان دیکر دو ممالک کے درمیان تعلقات پر ضرب لگائی ہے،بشری بی بی کے بیان سے مذہبی منافرت کو ہوا ملی۔

 یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے نفیسہ خٹک سے متعلق فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں