سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

Nov 23, 2024 | 18:15:PM
سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں بیٹریوں اور سولر پیننلز کی طلب میں کمی کے باعث قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

سولر پینل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ساتھ سولر بیٹری کی قیمتوں میں قابل ذکر کمی سامنے آئی ہے،سولر بیٹری کی قیمت 20 فیصد تک کم ہونے کے بعد ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری اب 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق جو بیٹری 3 یا 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی،اس کی قیمت اب 2سے ڈھائی لاکھ روپے ہو گئی ہےکیونکہ لیتھیم بیٹریوں کی انڈسٹری میں نئی کمپنیاں آگئی ہیں اور وہ آفرز بھی اچھی دے رہی ہیں۔

تاجروں کے مطابق سولر پینلز سمیت سولر بیٹریوں کی خرید و فروخت شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی اونچی اڑان ،قیمت میں پھر بڑااضافہ