امن و امان یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ

Nov 23, 2024 | 18:26:PM
 امن و امان یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ
کیپشن: فلیگ مارچ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی بالا دستی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سیکورٹی ناصر خان نے کی، فلیگ مارچ راول روڈ، مری روڈ، مال روڈ، چوہڑ چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائنز پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے،

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔