انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ایک ہفتے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوکر 277.76 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے اضافے سے 278.77 روپے پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں یورو 3.09 روپے سستا ہوکر 289.88 روپے جبکہ برطانوی پاونڈ 2.31 روپے سستا ہوکر 348.81 روپے کا ہوگیا۔کرنسی مارکیٹ کے مطابق یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 76 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.220 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے نے خریداروں کی کمر توڑ دی، قیمت میں بڑااضافہ