(24 نیوز) پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ملنے والا اعتماد زمبابوے کیخلاف کام آئے گا۔
زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں جیسی کرکٹ کھیلی وہ اب ماضی بن چکی،ہم اوے سیریز کھیل رہے ہیں، زمبابوے کی ٹیم کنڈیشن سے ہم آہنگ ہے،انشاء اللہ یہاں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان نے کہا کہ چیلنج یہ ہے کہ ہم ایک نوجوان ٹیم کے ساتھ آئے ہیں،نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے تا ہم سینئر کھلاڑیوں کی جگہ پورا کرنا آسان نہیں ہے،امید ہے کہ اس سیریز سے پاکستان کو نئے سپر سٹارز ملیں گے،کوشش کریں گے کہ اس سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کے لئے کچھ نہ کچھ حاصل کریں،اوے سیریز میں چیلنجز ہوتی ہیں، جیسے کہ پچ اور کنڈیشنز ، ہوم ٹیم کو انکا فائدہ ہوتاہے
ہمارے نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک اور شاہینز ٹیم میں پرفارم کرکے آئے ہیں۔
عاقب جاوید ایک زمانے سے ہیڈ کوچنگ کر رہے ہیں،عاقب جاوید کو 1992 ورلڈکپ کا تجربہ بھی ہے جو ہمارے ساتھ شیئر کریں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کپتانی کر رہاہوں ہوں،مگر ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کی کپتانی میں فرق ہوتاہے،فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ کی کپتانی تقریبا ملتی جلتی ہے مگر انٹرنینشل میں پریشرزیادہ ہوتاہے،میں خوش نصیب ہوں کہ تمام کھلاڑی ایسے کھیل رہے ہیں جیسے وہ خود کپتان ہوں،میرا تمام سکواڈ ہی کپتان ہے۔سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر ہم نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا.