(عامر شہزاد)نیکٹا کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے بھی اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی)احتجاج کے دوران خودکش دھماکے کا ٹھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
الرٹ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خوارج نے پی ٹی آئی احتجاج میں خودکش دھماکے کا منصوبہ بنایا ہے،تمام متعلقہ ادارے کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔
یاد رہے کہ نیشنل کاونٹر ٹرارزم اتھارٹی(نیکٹا) نے ملک کے بڑے شہروں میں فتنہ الخوارج کے مشکو ک دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ اداروں کو تھریت الرٹ ارسال کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے ہر صورت میں اسلام آباد کے ڈ ی چوک پہنچنے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج میں شمولیت،پی ٹی آئی لاہور کےکارکنان روانگی سےلاعلم