ن لیگ کے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا؛ گورنر پنجاب 

Nov 23, 2024 | 19:40:PM

(24نیوز)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے ن لیگ کے ساتھ اتحاد جو چل رہا ہے وہ آصف علی زرداری کی وجہ سے ہے،پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا لیکن ملک کے لئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ملک احمد شاہد کی جانب سے گورنر پنجاب سلیم حیدرخان  کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر پنجاب کے علاوہ عزیز الرحمان چن، آصف ناگرہ، ملک احسن، قاسم بٹ، ملک اظہر حسین، چودھری محبوب، رمضان بھٹی، ملک عمیر، چودھری شفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ میں کوشش کر رہا ہوں کہ جیالوں کے گھروں میں جاوں اور مشن یہی ہے کہ اس شہیدوں کی پارٹی کو بحال کرنا ہےجو کمزوریاں ہیں ان کو ختم کرنا ہے،شہیدوں کا پیغام اسی طرح پہنچانا ہے جیسے پہلے تھا۔

ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کا حقیقی لیڈر ہے،بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے،آئندہ انتخابات میں بلاول کو وزیر اعظم بنائیںگے،بلاول کے اندر شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو جیسی صلاحیت موجود ہے،26 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے میں بلاول کا جو کردار ہے وہ سب کے سامنے ہے،بلاول بھٹو ہی اپنی والدہ کے مشن کو بڑھائیں گے۔

 گورنر کا کہنا تھا کہ جو لوگ سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں وہ ملک کو چلنے دیں،پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ روز روز احتجاج کی کال نہ دے ،یہاں یہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کی عوام سعودی عرب کے ساتھ ہے،پاکستان مسلم لیگ ن سے اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ اتحاد صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے ہے ، اگرچہ اس اتحاد سے پاکستان پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے لیکن ملک کے لئے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

سردار دسلیم حیدر نے مزید کہاکہ پنجاب کی پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کوئی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوتا،موجودہ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ سیاسی طور پر اس مسلے کو حل کرے،پی ٹی آئی والے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت فورا کنٹینر لگائے دیتی ہے،موٹر وے اور سڑکوں کو کھولیں ،پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، اپنے روئیے کو تبدیل کریں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں آپ کی حرکتوں کے باعث اب کوئی بھی آپ کے ساتھ نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، محکمہ داخلہ خیبر پختونخو ا کیجانب سےخود کش دھماکے کا تھریٹ الرٹ جاری

مزیدخبریں