صدر مملکت،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کی ہیں۔
ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں پاک- افغان سرحد پر خوارج کے خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےصدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کا امن و امان خراب کرنے اور دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔
صدر مملکت نےکاروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کرنے اور سرحد سے دراندازی روکنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ،صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےضلع خیبر کے علاقے باڑا اور جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کی ہے، اپنے پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں 2 اور جنوبی وزیرستان میں 1 خارجی کو جہنم واصل کیا گیا اور 3 کو گرفتار کیا،انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،دہشتگردی کی جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے خوارج اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت متحرک ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی، انہوں نے3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے،خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 3خوارج ہلاک