اے آر رحمان سے کیا تعلق ہے؟ خاتون گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی

Nov 23, 2024 | 20:42:PM

(ویب ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے شوہر سے طلاق اور اے آر رحمان سے تعلق کی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی موسیقار اے آر رحمان اوران کی اہلیہ کی 29 برس کے بعد طلاق کی خبرپوری دنیا میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔طلاق کے چند گھنٹوں بعد اے آر رحمان کی گروپ میں شامل گٹارسٹ نے بھی شوہر سےعلیحدگی کااعلان کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں کی طلاق کو ایک دوسرے سے جوڑ رہے تھے۔

تاہم اب گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ مجھے انٹرویوز کیلئے کافی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ، میں جانتی ہوں کہ یہ کس بارے میں ہیں، تاہم میں سب کو انکار کررہی ہوں ۔ 

انہوں نے کہا کہ میں بے بنیاد افواہوں کو ہوا دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، نہ میں ان پر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم میری پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے کیخلاف سیریز،کپتان محمد رضوان نے بڑا بیان داغ دیا

مزیدخبریں