میں ’PCOS‘کا شکار تھی، سونم کپور کا تہلکہ خیز انکشاف

Nov 23, 2024 | 20:54:PM
میں ’PCOS‘کا شکار تھی، سونم کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار انیل کپور اور سنیتا کپور کی صاحبزادی و اداکارہ سونم کپورنے جوانی میں ’PCOS‘ پولی سسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔

بلاشبہ سونم کپور اپنے منفرد فیشن اور سٹائل کی وجہ سے ایک فیشن آئیکون کے طور پر شمار کی جاتی ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بظاہر پر اعتماد اور خوش دکھائی دینے والی اداکارہ ہمیشہ سے اپنی ظاہری شخصیت کے بارے میں پُراعتماد نہیں تھیں؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن میں چہرے کے بالوں کی وجہ سے نازیبا جملے اور سخت تبصرے سننے کو ملتے تھے،حال ہی میں سونم نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے ان مشکل لمحات کو یاد کیا جب انہوں نے اپنی PCOS سے متعلق جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق میں بچپن میں پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) کا شکار تھی اور اس کی وجہ سے مجھے ہارمونل مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

سونم کپور نے بتایا کہ جب میں 16سال کی تھی تومیرا وزن بڑھنے لگااور یہ زندگی کا وہ قابل رشک دور ہوتا ہے جب آپ کو سب سے زیادہ خوبصورت سمجھا جاتا ہے لیکن اس عمر میرے چہرے پر بال آ گئے اور وہ دانوں سے بھر گیا تھا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ،یہی وہ وقت تھا جب لوگ میرے بارے میں نازیبا تبصرے کرتے تھے اور لوگ مجھے ”انیل کپور کی بیٹی“ کہہ کرچھیڑتے تھے،پھران کی والدہ نے انہیں کاجول کی تصویر دکھائی، جنہوں نے اپنے ’یونیبرو‘ کو کبھی صاف نہیں کیا وہ اس وقت کی سب سے بڑی اداکارہ تھیں، یہ بات سونم کے دل کو لگی اور ان کا اعتماد بحال ہوا۔

سونم کپور کے فلمی سفر کی بات کریں تو جب سونم محض 17 سال کی تھیں تو انہوں نے 2005 میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’بلیک‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا اور پھر 2007 میں بھنسالی کی فلم ’ساوریا‘ سے اداکاری کا آغاز کردیا۔

ذاتی زندگی میں سونم کپور نے 8 مئی 2018 کو بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی اور 20 اگست 2022 کو ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اے آر رحمان سے کیا تعلق ہے؟ خاتون گٹارسٹ نے خاموشی توڑ دی