’’آگے بڑھیں اور زندگی میں دوبارہ خوشیاں تلاش کریں‘‘ مدیحہ افتخار کا طلاق یافتہ خواتین کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستانی اداکارہ مدیحہ افتخار نے طلاق یافتہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ آگے بڑھیں اور کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو ان کے لئے موزوں ہو۔
ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت فنکارہ نے کہا کہ طلاق یافتہ خواتین دوبارہ شادی کرنے سے ڈرتی ہیں، میرا ان کو مشورہ ہے کہ اپنی زندگی میں دوبارہ خوشیاں تلاش کریں ،
مدیحہ افتخار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت فنکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔ جن میں “بے بی باجی کی بہوئیں “اور ”غیر“ شامل ہیں۔ان کے والد قوت سماعت سے محروم ہیں اور انہیں پاکستان کےاشاروں کی زبان کے خالق کے طور پر جانا جاتا ہے۔
۔مدیحہ افتخار نے شادی کے بعد انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ وہ مصروف شوٹنگ سے نکل کر اپنی ذاتی زندگی کو وقت دینا چاہتی تھی۔ اب وہ واپس آچکی ہیں اور ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں۔