بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول

Nov 23, 2024 | 21:26:PM
بینکوں کو 6روز میں 15ہزار 844حج درخواستیں موصول
کیپشن: عازمین حج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)بینکوں کو عازمین حج کی جانب سے پہلے چھ روز میں 15 ہزار 844درخواستیں موصول  ہوئی  ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ حج درخواستیں اسلام آباد میں موصول ہوئیں،اسلام آباد میں 5 ہزار 485 درخواستیں موصول ہوئیں،کراچی3 ہزار 53،لاہور 5 ہزار 118 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ ملتان سے 1807  اورکوئٹہ سے 381 افراد نے حج درخواستیں جمع کروائیں۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی آگاہی کیلئے موبائل ایپ "پاک حج" کا اجرا کر دیا،حج درخواست گزار پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے قدم قدم پر باخبر رہیں گے،موبائل ایپ پر ذاتی کوائف، حج پیکیج کی معلومات، اعلانات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 

عازمین حج کو تربیتی شیڈول، حج پروازوں کے شیڈول سے آگاہی دی جائے گی،سعودی عرب قیام کے دوران نقشوں کی مدد سے مکہ، مدینہ اور مشاعر کے راستوں سے آگاہی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی