(حسنین اولکھ)موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کے لئے اہم خبر،مینٹیننس کے سلسلے میں ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا گیا جس کے باعث بابو صابو انٹرچینج داخلی اور خارجی ٹریفک پر مکمل طور پر پابندی ہےجبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بابو صابو انٹرچینج پر پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج اور پنجاب سے قافلوں کی اسلام آباد روانگی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور انتظامیہ کیجانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،چوک شیرا کوٹ، بابو صابو انٹرچینج کو آنے والے راستوں کو رکاوٹیں لگاکر ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔سڑکوں کی بندش کے باعث بند روڈ، نیازی اڈا اور ملحقہ علاقوں میں آنے اور جانے والے شہری پریشان اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔