بیرسٹر سیف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا حکومت کے وفد کا ضلع کرم کا دورہ

Nov 23, 2024 | 22:19:PM
بیرسٹر سیف کی سربراہی میں خیبر پختونخوا حکومت کے وفد کا ضلع کرم کا دورہ
کیپشن: بیرسٹر سیف
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی سربراہی میں صوبائی حکومتی وفد  نے ضلع کرم کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر حکومتی وفد ضلعی عمائدین سے جرگہ کر رہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ  آج اہل تشیع کے رہنماؤں سے مفصل ملاقاتیں ہوئیں، مسائل کے حل کے لیے مثبت گفتگو ہوئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ  اگلے مرحلے میں اہل سنت کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی،  ہماری اولین ترجیح دونوں فریقین کے درمیان سیز فائر کروا کر پائیدار امن قائم کرنا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔