راستوں کی بندش، گجرانوالہ اور گجرات کے درمیان ٹول پلازہ پر 2باراتیں پھنس گئیں

Nov 23, 2024 | 23:22:PM
راستوں کی بندش، گجرانوالہ اور گجرات کے درمیان ٹول پلازہ پر 2باراتیں پھنس گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش  کی وجہ سے گجرانوالہ اور گجرات کے درمیان چناب ٹول پلازہ پر2باراتیں پھنس گئیں۔

باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنس گئیں،دلہوں اور بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں۔

دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اور اس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کوبارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے، دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر بندش  ہے اور چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی،سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے۔

علاوہ ازیں، جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے ، فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئيں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے باعث کن شہروں میں انٹرنٹ کی فراہمی معطل رہے گی؟وزارت داخلہ کا بیان آگیا