(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آج سے آغاز ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیموں کامقابلہ ہو گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ میں آج ابوظبی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگااس کے علاوہ سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔
واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش اور سری لنکا شامل ہیں گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔