(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 552 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 818، سندھ میں 4 لاکھ 67 ہزار 142، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 349، بلوچستان میں 33 ہزار 171، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 382، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 428 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 536 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 179 نئے ٹیسٹ کئے گئےجبکہ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 891، سندھ میں 7 ہزار 540، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 710، اسلام آباد میں 938، بلوچستان میں 354، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹا چورو،چینی چورو، ہماری جان چھوڑو۔۔وزیراعلیٰ سندھ کا ریلی سے خطاب