خاتون کھلاڑی کا سر قلم کرنے کی خبر جعلی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین میڈیا کی جانب سے افغانستان میں خاتون والی بال کھلاڑی کے طالبان کی جانب سے سر قلم کئے جانے کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے بارے اگر یہ کہا جائے کے وہ جعلی خبریں پھیلنے کے حوالے سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے تو یہ بے جا نہ ہوگا، 20اکتوبر کویہ خبر پوری دنیا میں پھیلائی گئی تھی کہ افغان خاتون والی بال کھلاڑی کا سر قلم کر دیا گیا،یہ دعویٰ کیا گیا کہ طالبان نے افغانستان کی جونیئر قومی والی بال خاتون کھلاڑی ماہ جبین حکیمی کا سر قلم کیا ہے۔
Guys, spoke to a family member of Ms. Hakimi and have deleted the tweets about her death. Please consider the family’s request and delete them too. The news about the cause of her death is misleading. Please do pray for her peace. RIP
— Deepa. K. Parent (@DeepaParent) October 19, 2021
خاتون کھلاڑی کے قتل کے حوالے سے اب بھارتی میڈیا نے ہی ان خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ میڈیا نے افغان خواتین والی بال کھلاڑی کے طالبان کی جانب سے سر قلم کئے جانے کی خبر غلط دی۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ماہ جبین حکیمی کی موت کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خاتون کھلاڑی اگست کے پہلے ہفتے میں طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے انتقال کرگئی تھیں۔
بھارتی صحافی دیپا پیرنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا گیا کہ انہوں نے حکیمی کے اہل خانہ سے بات کی جنہوں نے کھلاڑی کی موت کی خبرکو "گمراہ کن" قرار دیا۔
#UPDATE: Mah Jabin, 20, who was beheaded by #Taliban On the first days of the fall of #Kabul was a police officer as well as a member of female National Volleyball Team of #Afghanistan. The Persian Independent reporter has saw the funeral invitation calling her Martyr. pic.twitter.com/g8UBCA9tJp
— Massoud Hossaini (@Massoud151) October 20, 2021
ٹویٹر صارف ریحانہ ہاشمی نے ماہ جبین کو ذاتی طور پر جاننے کا دعویٰ کرتے ہوئے افغانستان کے صحافی حسینی کو جواب دیا اور کہا کہ خاتون کھلاڑی افغان نیشنل آرمی کمانڈو کی رکن تھیں اور طالبان کے کابل پر قبضہ سے 10 روز قبل اس کے سسرال والوں کی جانب سے ان کو قتل کر دیا گیا تھا۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ماہ جبین کے بھائی سکندر حکیمی کا فیس بک پروفائل دیکھا جائے تو انہوں نے 7 اگست کو اپنی ڈسپلے تصویر کو سیاہ تصویر میں تبدیل کر دیا تھا جس پر فارسی زبان میں تحریری تعزیت پیش کرتے ہوئے 100 سے زائد تبصرے موصول ہوئے تھے۔
ایک کمنٹ میں لکھا گیا کہ آپ کی پیاری بہن کی موت پر میری دلی تعزیت جبکہ سکندر حکیمی نے 9 اگست کو ماہ جبین کی تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ پیاری بہن مجھے ہمیشہ آپ پر فخر رہے گا۔