لاہور میں انٹرنیٹ سروس بند۔۔ بس اڈے سیل

Oct 23, 2021 | 10:20:AM

(24 نیوز) مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن راوی ملتان روڈ سمن آباد بعد بند روڈ پر بھی انٹرنیٹ سروسز معطل رہی کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ چوک، واحدت روڈ، ایل او ایس روڈ اور ہنجروال کے قریب بھی انٹرنیٹ سروس کی تاحال بحال نہ ہو سکی جبکہ اسلامپورہ ، سمن اباد ، راوی روڈ ، دارا دربار اور شاہدرہ میں بھی انٹرنٹ سروس معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک کے بیشتر شہروں میں مذہبی جماعت کااحتجاج۔لاہورمیں پولیس اورکارکنوں میں تصادم سے 2اہلکارشہید،6زخمی۔ بابو صابو ، فیض پور انٹر چینج بند،میٹرو بس سروس معطل۔اسلام آبادمیں احتجاج کےپیش نظر کنٹینرپہنچادئیے گئے۔فیض آبادمیں تمام بس اسٹینڈزسیل کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفاٰ دیدیا

مزیدخبریں