موجودہ ملکی صورتحال۔۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو واپس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا جو رات 7 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفاٰ دیدیا