پنجاب بھر میں بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Oct 23, 2021 | 12:20:PM
بارشیں اور ژالہ باری کا امکان محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: بارشیں ہونے کا امکان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سیالکوٹ، گجرات اور کھاریاں میں بادل کھل کر برسے، ژالہ باری نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اٹک ، چکوال، جہلم، منڈی بہاﺅ الدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
 ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، بہاولپور،رحیم یار خان، خان پورمیں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع جبکہ راولپنڈی،گوجرانوالہ اورلاہور ڈویژن کے اضلاع میں چند مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی صورتحال۔۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو واپس بلا لیا
 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا،دیر،سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ،مردان،نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، کرم،وزیرستان اورکوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ، بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
 کوئٹہ، ژوب، زیارت اور لورالائی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ نے استعفادیدیا