آریان خان نے ممبئی ہائی کورٹ کو کیا وضاحت دی؟۔۔اہم بات سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے ممبئی ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی جس طرح کی تشریح کی وہ بلاجواز اور غلط ہے۔اس کو بھی کیس کا حصہ بنا کر کارروائی کی جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان نے خصوصی این ڈی پی ایس عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے فوراً بعد ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا، ان کی ہائی کورٹ کی درخواست کی تفصیلات اب منظر عام پر آ گئی ہیں، آریان خان کا اپنی اپیل میں کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی غلط تشریح کی ہے تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث قرار دیا جاسکے،انہوں نے بتایاکہ این سی بی کی جانب سے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایاجا رہا ہے وہ سابقہ ہیں ،اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح ان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سےنہیں جوڑا جا سکتا جس کے لئے کو ئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔
یاد رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو گوا جانے والے کروز سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں ایک پارٹی کی میزبانی کی جا رہی تھی، ممبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو آریان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی ۔
گرفتاری کے بعد آریان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئیں جبکہ ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے پاس سے چھ گرام چرس برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر ہوسٹس کا ڈانس۔۔ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی