بلوچستان عوامی پارٹی کے 4لاپتہ ارکان منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے 4لاپتہ ایم پی ایز سامنے آگئے، غائب کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اکبر آسکانی، لیلیٰ ترین، بشریٰ رند اور ماہ جبین شیران نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں اور تمام افواہوں کی تردید کرتے ہیں وہ سپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں،اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جنگل کا قانون ہے، ریاست کی مقتدر قوتیں مداخلت کریں۔ اپوزیشن رکن عبدالرحمٰن کھیتران نے بتایا کہ انہیں وزارت اور بیس کروڑ روپےکی آفرکی گئی۔ ہم سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں اور کل کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم مذہبی جماعت کا احتجاج۔۔لاہور میدان جنگ میں تبدیل