ٹک ٹاکر عائشہ کیس ۔۔عدالت سے بڑی خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے بدسلوکی کیس کے مقدمے میں سیشن کورٹ نے مقدمہ میں گرفتار ریمبو کے ہمراہی ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی
عدالت نے 6 ملزموں کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ ملزم محسن علی ،محمد بلال ،ظفر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمدنے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار نے کہا کہ 14گست کے روز مینار پاکستان کے قریب رشتہ داروں کے گھر آئے پولیس نے جیو فینسنگ میں نمبر آنے پر گرفتار کرلیا۔ پولیس 400افراد کی گرفتاری کا ہدف پورا کرنے کےلیے معصوم شہریوں کو گرفتاری کررہی ہے
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔۔۔ چاچا کرکٹ بھی دبئی پہنچ گئے