مادر جمہوریت کا یوم وفات (آج)عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

Oct 23, 2021 | 15:27:PM
بیگم نصرت بھٹو کی برسی
کیپشن: نصرت بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم وفات پر پیغام میں انہیں شاندار الفاظ میں خارج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا یوم وفات 23اکتوبر عقیدت و احترام سے منائے گی۔

نیر بخاری نے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی کے مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی شہری دفاتر میں مادر جمہوریت کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقاریب منعقد ہونگی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور جمہوریت پسند قوتیں بانی و قائد تحریک بحالی جمہوریت بیگم نصرت کو خراج عقیدت پیش کرینگی، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے سیاہ دور میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔

بیگم نصرت بھٹو نے قومی جمہوری رہنما کے طور پرتحریک بحالی جمہوریت کی قیادت کی، وقت کے آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے مردانہ وار جدوجہد کی، انہوں نےسر پر لاٹھیاں کھائیں اور جمہوریت کیلئے خون دیا جمہور کےبنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے مثالی جدوجہد کی تاریخ رقم کی۔

بیگم نصرت بھٹو آئین شکنوں اور جمہوریت دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں نکلیں تھیں،انہوں نے  جمہوریت پر شبخون نامنظور کا نعرہ بلند کیا تھا ، غاصب ٹولے کے خلاف جمہوری قوتوں کو یکجا کیا ۔

 نیر بخاری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کو جمہور کے حقوق اور بحالی جمہوریت کی خاطر دلیرانہ جدوجہد پر جمہوریت پسندوں کیطرف سے مادر جمہوریت کے خطاب سے نوازاگیا، تاریخ پاکستان گواہ ہے کہ جہموریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے دی ہیں۔

ہم آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی توقیر کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      ٹوپی میں 735انڈے اٹھانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم،ویڈیو وائرل