فیملی سمیت پاکستان شفٹ ہوجائیں۔۔وقار ذکا کا بالی وڈ کنگ کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وقار ذکا نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آپ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان منتقل ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کنگ کو ایک مشورہ دیا ہے، وقار ذکا نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اظہارِ خیال کیا۔
Sir @iamsrk leave India and shift to Pakistan along with ur family - this is bullshit what @narendramodi Govt is doing with ur family , I stand with SKR
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) October 22, 2021
انہوں نے کہا کہ جو نریندرمودی کی حکومت آپ کے اہلخانہ کے ساتھ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں،اداکار کی جانب سے وقار ذکا کی ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ آریان خان سمیت 8 افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاجی مارچ۔ حکومت کااسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ