(24نیوز) قو می کر کٹ ٹیم کے کپتا ن بابر اعظم کا کہنا ہےکہ کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک پر یس کا نفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ہم نے بھارت کے خلاف سکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ بھارت کے میچ کا مجھ پر یا ٹیم پر پریشر نہیں۔ خود بھی پرسکون ، کھلاڑیوں کو بھی پرسکون رہنے کا کہا ۔ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار نہیں مگر ہم نے بھارت کے خلاف بیسٹ کمبینیشن کا انتخاب کیا۔
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں جیتے اس کو بھول کر میدان میں اترنا ہوگا۔صرف بھارت کا میچ نہیں پورا ورلڈ کپ اہم ہے ۔
ایک سوال کےجوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کوئی خاص پیغام نہیں بھیجا ۔متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے ٹیم کی ملاقات ہوئی تھی، اس میں 1992 کے تجربات شئیر کئے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ جیتنے تک شادی نہ کرنے کا اعلان....معروف کر کٹر کا بیان بھی سامنے آگیا