عوام کو مہنگائی کے حوالے کرنے کیلئے ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا،خورشید شاہ 

Oct 23, 2021 | 18:15:PM

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرنے کیلئے ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا،میں پہلے بھی کہتا تھا سونامی کی بات نہ کرو،سونامی کا مطلب مہنگائی اور تباہی ہے۔
رہائی کے بعد سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ اس ملک کو سیاستدانوں نے بنایا ہے،اپنی صفائی دینے کی ضرورت نہیں ،کیا ہم ایسے لوگوں کو اپنی صفائی دیں جو عوام کے دشمن بنے بیٹھے ہیں ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ یہ کہتے تھے اگر ایک روپیہ ڈالر بڑھے تو حکمران چور ہوتا ہے،ان کاکہناتھا کہ آج یہ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن بھی نہیں کرا سکتے ،ان کے اپنے لوگوں کو انہیں بلدیاتی انتخابات کرانے سے منع کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دلہے کو دیکھتے ہی دلہن خوشی سے چلااٹھی ۔۔۔پھر کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں