آریان خان کیس ۔۔ادا کا ر چنکی پانڈے کی بیٹی کے گر دگھیرا تنگ

Oct 23, 2021 | 18:54:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام چنکی پا نڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے کے لیپ ٹاپ اور فونز  سے کچھ ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ضبط کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سے آریان خان کے ساتھ واٹس ایپ چیٹس کے سلسلے میں اورکچھ مشکوک مالی لین دین پر بھی گزشتہ روز پوچھ گچھ کی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام کو شبہ ہے کہ موبائل چیٹس، تصاویر اور وائس نوٹس سمیت چیٹس کے کئی حصّے ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اننیا کی آریان خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹس سامنے آنے پرکیس میں تحقیقات کے دوران کچھ مشکوک مالی لین دین کا بھی پتا چلاہے۔

یا د رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے نے این سی بی کی جانب سے لگائے گئے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے الزام کی تردید کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا

مزیدخبریں