معروف سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی نشاط خان ڈاہا انتقال کر گئے 

Oct 23, 2021 | 21:07:PM

(24 نیوز)ایم پی اے پی پی 206 نشاط خان ڈاہا دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ نشاط خان ڈاہا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال انکی رہائش گاہ پر ہوا۔ ایم پی اے نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ گئے۔ مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہے چکے۔
نشاط احمد خان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی اور 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم ایم پی اے کی نماز جنازہ کل گیارہ بجے لاہور موڑ گراو¿نڈ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی تدفین انکے آبائی قبرستان لاہور موڑ میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا پھر سر اُٹھانے لگا۔۔ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مزیدخبریں